کاروار 20/جنوری (ایس او نیوز) کسی بھی مستند تعلیمی ادارے سے ایس ایس ایل سی اور ڈپلومہ آئی ٹی آئی پاس ہونے والے نوجوانوں کو apprenticeship اسکیم کے تحت ہندوستان ایئرو ناٹکس لمیٹیڈکے ٹریننگ سیکشن میں فٹر، ٹرنر، الیکٹریشین، ویلڈر، شیٹ میٹل ورکر وغیرہ جیسے عہدوں پرفائز کیا جارہا ہے۔
اس تعلق سے اہلیت اور دلچسپی رکھنے والے نو آموز ہنر مندوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ خود اس ویب سائٹ www.apprenticeship.gov.inپر اپنا نام رجسٹر کروائیں۔ اور وہاں سے ملنے والے رجسٹریشن نمبر کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینج آفس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے 25جنوری تک مقررہ فارم پر اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔